ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی : کار اور ٹیمپو کے درمیان ٹکر۔ 2ہلاک 2شدید زخمی

اڈپی : کار اور ٹیمپو کے درمیان ٹکر۔ 2ہلاک 2شدید زخمی

Sat, 14 Jul 2018 20:46:28    S.O. News Service

اڈپی 14؍جولائی (ایس او نیوز) سنتے کٹّے قریب کار اور ٹیمپو کے درمیان ہوئے تصادم میں دو افراد ہلاک ہوگئے جبکہ دو لوگوں کو شدید زخمی حالت میں علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق شراون گنپتی ہیگڈے نامی ایک شخص اپنے دوست کی کار لے کراڈپی سے کہیں جانے کے لئے نکلا تھا۔ لیکن کار بے قابو ہوکر ایک مال بردار ٹیمپو سے ٹکراگئی۔ جس کے نتیجے میں ٹیمپو ڈرائیورموقع پر ہی ہلاک ہوگیا اور کار ڈرائیور شراون (28سال)نے اسپتال لے جاتے وقت راستے میں دم توڑ دیا۔حادثے میں کار اور ٹیمپو دونوں گاڑیاں بری طرح تباہ ہوگئی ہیں۔
 


Share: